اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرقہ بہائیت کے ایک پیروکار نے ایران کے شہر ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور امام جمعہ کے دفتر میں حاضر ہو کر بہائی مذہب سے اظہار بیزاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام کو قبول کر لیا۔ ایران کے شہر ہمدان کے ادارہ ثقافت اسلامی کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے جو پہلے بہائی مذہب کا ماننے والا تھا اس گمراہ دین سے برائت اختیار کی اور دین اسلام، حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی خاتمیت اور امام زمانہ (ع) کی غیبت پر ایمان لا کر مذہب تشیع کو قبول کرنے کا شرف حاصل کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412625
فرقہ بہائیت کے ایک پیروکار نے ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندہ کے دفتر میں حاضر ہو کر بہائی مذہب سے اظہار بیزاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام کو قبول کر لیا۔