23 اپریل 2013 - 19:30
دو ہزار پاکستانی زائرین عراق ایران سرحد پر پھنس گئے

اسلام آباد/ بغداد... عراق میں زیارت کیلئے گئے ہوئے دو ہزار پاکستانی زائرین عراق ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں زائرین میں بچے‘ بوڑھے اور خواتین شامل ہیں‘ وزارت خارجہ نے سرحد پر پھنسے ہوئے زائرین کی مدد کیلئے ایران اور عراق میں قائم سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردیں۔

ابنا: عراق میں زیارت کیلئے گئے ہوئے دو ہزار پاکستانی زائرین عراق ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں زائرین میں بچے‘ بوڑھے اور خواتین شامل ہیں‘ وزارت خارجہ نے سرحد پر پھنسے ہوئے زائرین کی مدد کیلئے ایران اور عراق میں قائم سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردیں۔  رپورٹ کے مطابق عراق میں زیارت کیلئے گئے ہوئے دو ہزار پاکستانی زائرین کو عراق کا بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ زائرین کے پاس ویزا موجود ہے رپورٹ کے مطابق زائرین گذشتہ پانچ روز سے ایران اور عراق کی سرحد پر بے یارومددگار ٹھہرے ہوئے ہیں اور ان کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے اور ان کا تعلق پارا چنار‘ سیالکوٹ‘ کراچی‘ پشاور‘ لاہور‘ ساہیوال اور گلگت سمیت ملک کے دیگر حصوں سے ہے۔ ...../169