23 اپریل 2013 - 19:30
یورپی اور امریکی ایٹمی اسلحہ انسانیت کے لئے خطرہ: ایران

آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانی نے کہا ہے کہ یورپی اور امریکی ایٹمی اسلحہ انسانیت کے لئے خطرات کا اصل سبب ہے اور یہ ایٹمی وار ہیڈز براہ راست دنیا بھر کے انسانوں کے لئے دھمکی کے مترادف ہیں.

ابنا: آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانی نے کہا ہے کہ یورپی اور امریکی ایٹمی اسلحہ انسانیت کے لئے خطرات کا اصل سبب ہے اور یہ ایٹمی وار ہیڈز براہ راست دنیا بھر کے انسانوں کے لئے دھمکی کے مترادف ہیں.
وہ جنیوا میں Nuclear Non-Proliferation Treaty (NPT) نامی ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ روز بروز ان ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، ان میں تبدیلیاں اور ان ہتھیاروں کا ہای الرٹ ہو نا اور ان میں ہر گذرتے دن کے ساتھ آنے والی جدت بنی نوع انسان کی بقا کے لئے خطرہ ہے.
انہوں نے امریکی حکام کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دسمبر 2012 میں کئے گئے نیوکلر ٹیسٹ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ امریکہ کی ایک صریح خلاف ورزی هے اور ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں.
اقوام متحدہ کے مطابق امریکہ وہ واحد ملک ہے جس نے اپنا نیوکلئر ہتھیار استعمال کیا ہے اور اب تک ہزار سے زیادہ ایٹمی تجربے کر چکا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲