22 اپریل 2013 - 19:30
امريکا ميں انساني حقوق کي پامالي، روس کي رپورٹ

روس نے انساني حقوق سے متعلق امريکا کي سالانہ رپورٹ پر تنقيد کي ہے -

ابنا: ماسکو سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ روسي وزارت خارجہ نے انساني حقوق سے متعلق امريکا کي سالانہ رپورٹ پر تنقيد کرتے ہوئے واشنگٹن پر الزام لگايا کہ وہ انساني حقوق کے مسئلے ميں دوہرے معيار کي پاليسي پر عمل کررہا ہے-روسي وزارت خارجہ ميں جمہوريت اور انساني حقوق کے شعبے کے سربراہ نے کہاکہ ماسکو سمجھتا ہے کہ امريکا کي انساني حقوق سے متعلق رپورٹ کو جس کو امريکي وزير خارجہ جان کيري نے انيس اپريل کو کانگريس ميں پيش کي واشنگٹن کے سياسي مفادات اور مقاصد کو پورا کرنے کے لئے استعمال کيا جاتا ہے -روسي وزارت خارجہ کے عہديدار نے کہا کہ امريکا کي رپورٹ ميں روس سے متعلق باتوں کي کوئي بنياد نہيں ہے انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ ميں ماضي کي رپورٹوں کے مقابلے ميں بہت زيادہ غلطياں ہيں - روسي وزارت خارجہ کے عملدار نے کہا کہ کوئي بھي ملک انساني حقوق کے ميدان ميں پائي جانےوالي مشکلات سے کوئي بھي ملک محفوظ نہيں ہے اور امريکا بھي اس سے مستثني نہيں ہے -امريکا کي سالانہ رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ قفقاز کے علاقے ميں روسي سيکورٹي فورس اور چھاپہ ماروں کے درميان تصادم ميں روس کي طرف سے انساني حقوق کا خيال نہيں رکھا جارہا ہے - روس نے امريکي رپورٹ ميں اس نکتے پر حيرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مسترد کرديا ہے.

.......

/169