22 اپریل 2013 - 19:30
حضرت زھراء(س) کی میلاد کی مناسبت سے حرم حضرت عبدالعظیم(ع) میں جشن کا اہتمام

پیغمبر اسلام(ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا(س) کی میلاد کی مناسبت سے حرم حضرت عبدالعظیم(ع) میں جشن کی باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق 30 اپریل 2013 کو حضرت فاطمہ زھراء(س) کی میلاد کی مناسبت سے ایران کے شہر ری میں حرم حضرت عبدالعظیم(ع) میں نماز مغربین کے بعد ایک جشن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جشن کی اس تقریب مں حجت الاسلام صمدی یزدی خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں مداح اہل بیت(ع) قنبری حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شان میں اشعار پڑھیں گے۔ یاد رہے کہ یکم مئی 2013 کو اسی حرم میں نماز مغربین کے بعد بھی جشن کی تقریب منعقد ہو گی۔ جس میں مداح اہل بیت(ع) اصغر فراھانی سیدہ کونین کی مدحت میں اشعار پڑھیں گے۔

.......

/169