ابنا: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ کے سربراہ کرکٹ میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو مناظرہ ہی کرلیں ۔ ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے قریب رینالہ خورد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کرپشن میں کہنیوں تک ڈوبے ہوئے ہیں اور خود کو خادم اعلی کہنے والے کے شریف خاندان کی سیکیورٹی پر چالیس کروڑ روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کرپٹ اور بزدل خاندان ہے جو پرویز مشرف سے ڈر کر ملک سے بھاگ گئے اور اب جب مشرف ملک میں آئے ہیں وہ اسے گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں۔
.......
/169