22 اپریل 2013 - 19:30
القاعدہ اور النصرہ دہشت گرد تنظیمیں صرف امریکی بہانہ ہیں

عمران الزعبی نے کہا ہے کہ امریکہ القاعدہ اور النصرہ دہشت گرد تنظیموں سے صرف بہانے کے طور پر استفادہ کررہا ہے۔

ابنا: شام کے اطلاعات و نشریات کے وزیرع مران الزعبی  نے کہا ہے کہ امریکہ القاعدہ اور النصرہ دہشت گرد تنظیموں سے صرف بہانے کے طور پر استفادہ کررہا ہے۔

شام کے وزیر نے ماسکو میں روسی اور شامی پارلیمانی دوستی گروپ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ شام امریکہ کے ہاتھ کا نہ کھلونا تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔

الزعبی نے کہا عرب لیگ کا شام کے بارے میں فیصلہ عرب لیگ کے منشور کے خلاف ہے اور شام کے بارے میں اقوام متحدہ کا بھی کوئی فیصلہ بے معنی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ القاعدہ اور النصرہ دہشت گرد تنظیمں امریکہ کے لئے بہانہ ہیں اور امیرکہ ان تنظیموں کے ذریعہ علاقہ میں اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر یہ دہشت گرد تنظیمیں نہ ہوتیں تو امریکہ کو خطے میں لشکر کشی کا کوئی بہانہ نہیں مل سکتا تھا۔

.......

/169