ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواباب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر اور ایران کے درمیان سیاحوں کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزير خارجہ اور مصری وزیر خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائي حالات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں وزراء خارجہ نے شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی اور مصری سیاحوں کی ایکدوسرے کےملک میں رفت و آمد کا سلسلہ جاری رہےگا ۔ ترجمان نے بحرین میں عوامی احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے عرب ممالک کی طرح بحرین میں بھی لوگوں کے مطالبات ہیں بحرین میں لوگ جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں اور بحرینی حکومت کو بحرینی عوام کے مطالبات پر توجہ دینی چاہیے۔
.......
/169