ابنا: شام کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کارروائي میں سعودی عرب اور تیونس کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نے دیرالزور کے علاقہ المطار القدیم میں کارروائي کے دوران محمد الاحمد سمیت کئي دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ادھر القاعدہ سے وابستہ گروہ النصرہ اور دیگر دہشت گردوں کے درمیان مال کی تقسیم پر لڑائی کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نے مزین، الباشورہ، الکارورہ، المرج اور القساطل دیہاتوں میں کارروائی کے دوران متعدد سلفیک وہابی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے ہلاک ہونے والوں میں فیصل عبد اللہ ، کریم الخالدی کا تعلق سعودی عرب جبکہ ابو خالت کا تعلق تیونس سے ہے۔ واضح رہے کہ 23 ممالک کے سلفی وہابی دہشت گرد شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
.......
/169