ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو گوجر خان کے حلقہ این اے 51 سے انتخابات لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے سابق وزیر اعظم کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف پر رینٹل پاور کیس، گوجر خان میں سڑکوں کی تعمیر میں قوائد کی خلاف ورزی اور اپنے داماد کو خلاف ضابطہ عالمی بینک میں پاکستان کا نمائندہ مقرر کرنے کے الزامات ہیں، انہیں الزامات کی بنا پر ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 گوجر خان سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے بھی ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412089
پاکستان، لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو گوجر خان کے حلقہ این اے 51 سے انتخابات لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔