22 اپریل 2013 - 19:30
ایران خطے میں عالمی طاقتوں کو ناکام بنانے پر قادر: صدر احمدی نژاد

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں عالمی طاقتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں عالمی طاقتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہفتگل شہر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے منہ زور عالمی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا اور وہ اس کام کو دوبارہ بھی انجام دیں گے۔صدر مملکت نے دشمنوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئےکہا کہ تم ایران کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کی توانائي نہیں رکھتے ہو کیونکہ ملت ایران ذرہ برابر بھی اپنے حقوق سے پسپائي اختیار نہیں کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲