21 اپریل 2013 - 19:30
انگلستان کے ایک عیسائی سکول کے ۷۵ فی صد اسٹوڈنٹس کا دین اسلام کی طرف رجحان

ایک انگریزی روزنامہ نے کہا ہے کہ انگلستان میں عیسائی کلیسا سے وابستہ ایک عیسائی سکول کے ۷۵ فی صد اسٹوڈنٹس مسلمان ہیں۔

ابنا: روزنامہ سنڈے ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ انگلستان میں ایک عیسائی کلیسا سے وابستہ سکول نے کہا ہے کہ اس سکول کے ۷۵ فی صد اسٹوڈنٹس اسلام کی طرف رجحان رکھتے ہیں اور وہ ہرگز عیسائی ترانہ نہیں پڑھتے۔سلووایٹن سکول کے انچارج پال ماکٹر نے مزید کہا ہے کہ عیسائی سکولوں میں مسلمان اسٹوڈنٹس کا ہونا بہت مفید ثابت ہوا ہے اور۱۱سے ۱۹سال کے تقریبا ایک ہزار اسٹوڈنٹس اس سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس سکول میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے نمازکے خصوصی کمرے موجود ہیں کہ جہاں پروہ آرام بھی کرتے ہیں اور دوپہر کا کھانا بھی کھاتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس سکول کی لڑکیوں کو حجاب پہن کر سکول آنے کی اجازت ہے۔.....

/169