ابنا: قاہرہ ميں سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ پوليس اکيڈمي کے اطراف ميں بھاري تعداد ميں پوليس اور ديگر سيکورٹي دستوں کو تعينات کرديا گيا ہے جہاں سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک کے خلاف مقدمہ کي سماعت ہورہي ہے –حسني مبارک کو ہيلي کوپٹر کے ذريعے اسپتال سے پوليس اکيڈمي منتقل کيا گيا ہے اور سماعت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اسپتال منتقل کرديا جائے گا-ايک سيکورٹي عہديدار نے بتايا ہے کہ وفاقي سيکورٹي ادارے کے تين خصوصي دستوں اور بيس دوسرے سيکورٹي اداروں کے اہلکاروں کو عدالت کي حفاظت پر مامور کيا گيا ہے جو اندر کي حفاظت کے ذمہ دار ہيں جبکہ پوليس اکيڈمي کےباہر کي جانب بڑي تعداد ميں پوليس اہلکار موجود ہيں تا کہ ہرطرح کي ہنگامہ آرائي پر قابو پايا جاسکے-انہوں نے بتايا کہ ايسا مبارک کے حاميوں اور انقلاب کے دوران شہيد ہونے والوں کے اہل خانہ کے درميان ممکنہ تصادم کو روکنے کي غرض سے کيا جارہا ہے-
.....
/169