ابنا: امریکی پولیس کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے جو پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو فائرنگ کے بارے میں صبح ساڑھے نوبجے ایمرجنسی فون کال موصول ہوئی ،فائرنگ کے مقام پر پہنچنے پر پولیس کو دوزخمی ایک پارکنگ لاٹ میں زمین پر گرے ہوئے ملے اور ان میں سے ایک وہاں پڑی بندوق تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر پولیس آفیسر نے فائرنگ کی جس سے وہ شخص ہلاک ہوگیا ،لیکن یہ واضح نہ ہوسکا کہ وہ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے یا نہیں۔ان دونوں افراد کے علاوہ ایک شخص کی لاش پارکنگ لاٹ سے ملی ،ایک شخص کی لاش ایک اپارٹمنٹ سے جبکہ ایک خاتون کی لاش بھی وہیں سے ملی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس نے واقعہ کی تحقیق شروع کردی۔
.....
/169