ابنا: فرانس کے شہر روسنی سوس بویس Rosny-sous-Bois میں تین ہزارمربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ایک مسجد کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں ۱۲۰۰نمازیوں کے نمازپڑھنے کی گنجائش ہے۔طے یہ پایا ہے کہ اس مسجد میں ایک اسلامی ثقافتی سنٹر بھی تعمیر کیا جائے گا اور اس شہر کی میونسپل کمیٹی کے مالی تعاون اور لوگوں کی امداد کے ذریعے اس مسجد اور اسلامی ثقافتی سنٹر کو تعمیر کیا جا رہا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق ۷ستمبر۲۰۱۲ء سے اس مسجد کی تاسیس کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا اور روسنی کے مسلمانوں کی انجمن کے سربراہ سلیم عمار نے اس مسجد کی تعمیر کے لیے مالی امداد اکٹھی کرنا شروع کر دی تھی اور اس وقت یہ مالی امداد ساٹھ لاکھ یورو تک پہنچ چکی ہے۔نقشے کے مطابق اس مسجد کی ظاہری شکل وصورت شہری عمارتوں سے مکمل ساز گار ہے اور اس میں اسلامی عربی معماری سے استفادہ کیا گیا ہے۔
.......
/169