21 اپریل 2013 - 19:30
کابل واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کي شرط

افغانستان کي حکومت کا کہنا ہے کہ کابل واشنگٹن سيکورٹي معاہدے پر اسي وقت دستخط ہوں گے جب ملک کے مفادات کو پورا کرنے کي ضمانت دي جائے گي -

ابنا: افغانستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سيکورٹي معاہدے پر اسي صورت ميں دستخط ہوسکتے ہيں جب اس ميں افغانستان کے قومي مفادات کو پورا کرنے کي واضح ضمانت دي گئي ہو –
افغان دفتر خارجہ کے ترجمان جانان موسي زي نے ہفتہ وار پريس بريفنگ ميں کہاکہ کابل واشنگٹن معاہدے پر دستخط دوہزار چودہ کے بعد ہي ہوں گے اور دوہزار پندرہ ميں اس کو نافذ کيا جائے گا –
افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ افغانستان کو اس معاہدے پر دستخط کرنے ميں کوئي جلدي نہيں ہے کہا کہ کابل اسي وقت اس پر دستخط کرے گا جب اس کو يہ اطمينان حاصل ہوجائے گا يہ معاہدہ افغان عوام کے حق ميں ہے.

.......

/169