ابنا: افغانستان صوبہ بلخ میں امریکی فوجیوں نے ایک دینی مدرسے کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور کئی شدید زخمی ہو گئے. افغان پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق عام افراد سے ہےاور اس آپریشن کے سلسلہ میں ہمیں اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا.اتوار کے دن افغانی صوبے کپیسا میں امریکہ مخالف ایک مظاہرہ کیا گیا جو ہفتے کی شب ہونے والے ایک امریکی حملہ میں دو جانوں کے زیاں کا رد عمل تھا.سن 2001 سے شروع ہونے والی اس امریکی اور اتحادی فوجوں کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں اقغانی باشندے بے گناہ مارے جا چکے ہیں. حالانکہ امریکہ کی جانب سے یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ اس کا ہدف دہشت گرد ہوتے ہیں.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411713
افغانستان صوبہ بلخ میں امریکی فوجیوں نے ایک دینی مدرسے کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور کئی شدید زخمی ہو گئے.