20 اپریل 2013 - 19:30
سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرے

سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین نے واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک ، آئی ایم ایف اور گروپ بیس کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کا خفیہ اجلاس جاری ہے اور امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین نے اس کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ یہ مظاہرے امریکی وزارت خزانہ کی عمارت اور وائٹ ہاؤس کے سامنے کیے گئے۔مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے دنیا والوں کی مصیبتوں کے ذمہ دار ہیں۔ یہ مظاہرے غیرسرکاری تنظیموں اور شہری حقوق کے میدان میں سرگرم تنظیموں کی اپیل پر کیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲