ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل ظاہر عظیمی نے افغانستان میں غیرملکی فوج کے کمانڈر جوزف ڈانفورڈ کے حالیہ بیان کے بعد کہا کہ ایسے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ پاکستان نے افغانستان کے امن مذاکرات کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے بعض مسلح مخالفین کو کہ جنہوں نے افغان حکومت کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا، یا تو پاکستانی فوجیوں نے فوجیوں نے گرفتار کر لیا یا انہیں ایذائيں دے کر ہلاک کر دیا۔
جوزف ڈانفورڈ نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے امریکی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ افغان فورسز کو دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اب بھی طالبان گروہ، حقانی گروپ اور پاکستان میں مخالف گروہوں کی کارروائياں افغانستان میں نتائج حاصل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲