19 اپریل 2013 - 19:30
کوئٹہ،حافظ حمد اللہ سمیت نااہل ہونے والے 17امیدواروں نے ہائی کورٹ میں اپیل کر دی

کوئٹہ- الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف حافظ حمد اللہ سمیت نااہل ہونے والے 17امیدواروں نے ہائی کورٹ میں اپیل کر دی۔

ابنا: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے تین رکنی بینچ کے سامنے جمعیت علماء اسلام کے حافظ حمد اللہ مسلم ،لیگ (ن )کے ظہور احمد کھوسہ، بی این پی( عوامی) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماروز الدین کاکڑ ،مولوی آغامحمد، ہمایوں عزیز کرد، سرور موسیٰ خیل ،غلام قادر مسوری، میر عبدالغفور لہڑی، اظہار خان کھوسہ، محمد خان طوراوتماخیل ،بابو امین عمرانی، علی مدد جتک اپیل کرنے والوں میں شامل ہیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بننے والا تین رکنی بینچ کیسز کی سماعت شروع کرے گا ۔

.......

/169