ابنا: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو ان کے گھر سے پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا . ٹرانزٹ ریمانڈ کے تحت ملزم کو صرف پولیس اسٹیشن پر رکھا جانا ضروری ہے جبکہ پرویزمشرف کو اس کے برعکس چک شہزاد فارم ہاوٴس لے جایا گیاتھا۔ اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قانونی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اس ملک کے سابق صدر پرویز مشرف کو چک شہزاد میں واقع ان کے گھر سے پولیس ہیڈ کوارٹرمنتقل کردیا گیا ہے. پرویز مشرف کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج یا کل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ اِس سے قبل پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کو آج صبح گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مختصر سماعت کے بعد عدالت نے تحریری حکم میں پرویز مشرف کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دینے کا فیصلہ سنایا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پولیس کی طرف سے پرویز مشرف کی گرفتاری 18 اپریل کو ظاہر کی گئی اور ان کا14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مانگا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرے اور عدالتی حکم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کرکے رپورٹ دی جائے۔ دوسری جانب پاکستان کی سینٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور کر لی ہے جبکہ پرویز مشرف کو جیل نہ بھجوانے پر سینیٹرز نے نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ سینیٹ اجلاس میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف تین قرار دادیں منظور کی گئیں۔ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی اورسرکاری عمارتوں سے پرویز مشرف کی تصاویر ہٹانے کی الگ الگ قراردادیں منظور کی گئیں اورمشرف کے عدالت سے فرار پر تحریک پیش کی گئی۔ اِس کے علاوہ پرویز مشرف کو جیل نہ بھجوانے پر سینیٹ اراکین نے سخت تنقید بھی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410876
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو ان کے گھر سے پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا