18 اپریل 2013 - 19:30
پابندیوں کے باوجود ایران کی ٹکسٹائيل برآمدات میں چوبیس فیصد اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران پر مغربی کی پابندیوں کے باوجود ایران کی ٹکسٹائيل برآمدات میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران پر مغربی کی پابندیوں کے باوجود ایران کی ٹکسٹائيل برآمدات میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹکسٹائيل یونین اور کسٹمز محکمے کی رپورٹوں کے مطابق گذشتہ برس اسلامی جمہوریہ ایران نے آٹھ سو ملین ڈالر کے قریب ٹکسٹائيل مصنوعات برآمد کی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہےکہ ایران کی ٹکسٹائيل برآمدات میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران نے تیل کی کھوج میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ قومی آئل کمپنی میں تیل کی کھوج کے شعبے کے سربراہ ھرمز قلاوند نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ برس دو ارب بیرل پر مشتمل تیل کے ذخائر جبکہ تین سو اٹھاسی مکعب ارب میٹر گيس کے ذخائر ڈھونڈ نکالے جس سے ایران کو تیل اور گيس کی کھوج میں پہلا مقام حاصل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے ذخائر کے اعتبار سے ایران کا چوتھا مقام حاصل تھا جبکہ دوہزار بارہ میں ایران تیسرے مقام پر آگيا ۔قابل ذکرہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مغربی پابندیوں کو ناکام بنا تے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا سیکھ لیا ہے۔ ایرانی ماہرین نے نہ صرف سول صنعتوں میں بلکہ دفاعی صنعتوں میں بھی اپنے ملک کو بے  پناہ ترقی دلائي ہے۔ گذشتہ روز یوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج نے اپنی پریڈ میں جدید ترین ساز وسامان بالخصوص راڈار پر نہ آنے والے ڈرون طیارے کی نمائش کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲