ابنا: پاکستان جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالشکور، صوبائی جنرل کونسل کے رکن شمس الرحمان اور ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب آفریدی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فضائل اعمال کو جلانے والی جماعت اسلامی مذہبی جماعت نہیں بلکہ سیکولر جماعت ہے، جمعیت کی مقبولیت سے خائف جماعت اسلامی کے لیڈران حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ وزارتوں اور سیٹوں کی خاطر ایم ایم اے کو غیر فعال کرکے اسلام دشمن قوتوں کو خوش کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار۔ انہوں نے کہا کہ NGOs کے ڈالروں سے چلنے والی جماعت اسلامی مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اسلامی قوتوں کے خلاف بیان بازی ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی بھوکی جماعت اسلامی نے ہمیشہ وزارتوں اور نشستوں پر سودے بازی کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیر میں جماعت اسلامی نے فضائل اعمال کو جلا کر اسلام دشمنی کا ثبوت دیا اور آج وہ ایک بار پھر اپنے پرانے نظریے پر عمل پیرا ہو کر سیکولر سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ جبکہ قاضی حسین احمد مرحوم نے جماعت اسلامی کے پرانے نظریات سے برات کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے جماعت اسلامی کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410683
فضائل اعمال کو جلانے والی جماعت اسلامی مذہبی جماعت نہیں بلکہ سیکولر جماعت ہے، جمعیت کی مقبولیت سے خائف جماعت اسلامی کے لیڈران حواس باختہ ہوچکے ہیں: مفتی عبد الشکور