ابنا: ایک عرب سفارتی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ قطر نے شام کا سفارت خانہ باغیوں کے حوالے کرنے کے لیے تیونس کی حکومت پر دباؤ ڈالا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق قطر کے خارجہ امور کے وزیر مملکت خالد بن محمد العطیہ آئندہ ماہ کی سترہ تاریخ کو اس درخواست کا جائزہ لین کے لیے تیونس کا دورہ کریں گے۔
دوسری جانب تیونس کی قانون ساز اسمبلی کے رکن محمد البراہمی نے تیونس پر شام کے حوالے سے ڈالے جانے والے قطر کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قطر کی حکومت کے اس دباؤ کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
.....
/169