ابنا: سعودي عرب کے جوانوں نے القصيم شہر ميں ايک احتجاجي مظاہرہ کرکے جيل کے سيکورٹي اہلکاروں کے ذريعے قرآن کريم کي اہانت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کيا –مظاہرے کے شرکا نےمطالبہ کيا کہ قرآن کريم کي توہين کرنےوالوں کو سزا دي جائے –مظاہرے کے شرکا نے سعودي وزير داخلہ محمد بن نائف کي برطرفي کا بھي مطالبہ کيا –
الحائز جيل ميں بند سياسي قيديوں کا کہنا ہے کہ جيل کے سيکورٹي اہلکاروں نے قرآن کريم کي بے حرمتي کرکے قيديوں کے جذبات کو مجروح اور انہيں اشتعال دلانے کي کوشش کي ہے –
قرآن کريم کي اہانت کے خلاف جيل کے قيديوں کي طرف سے احتجاج کرنے پر جيل کي سيکورٹي اہلکاروں نے قيديوں پر تشدد کيا اور انہيں کال کوٹھريوں ميں منتقل کرديا –
.....
/169