15 اپریل 2013 - 19:30
سعید جلیلی نے ملت بحرین کے مظالم پر خاموشی کو دھشتگردی قرار دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے مظالم پر خاموشی کو دہشت گردی کی حمایت سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد بن ہلال بن ناصر المعولی نے آج تہران میں ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی سے ملاقات کی۔ سعید جلیلی نے اس ملاقات میں مسئلۂ شام و بحرین کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے بحرینی عوام پر ہونے والے مظالم اور ان کے جائز مطالبات مسترد کئے جانے پر خاموشی اختیار کی ہے وہ شام میں عوام کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ سعید جلیلی نے ایران اور عمان کے تعلقات کو اغیار کا تسلط  مسترد کئے جانے کے سلسلے میں علاقائي تعاون کا ایک کامیاب اور واضح نمونہ قراردیا اور کہا کہ ایران اور عمان، عالم اسلام میں مشترکہ مفادات، چیلنجوں اور اہداف کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب مختلف تشہیراتی حربے اختیا کرکے صیہونی حکومت کے مظالم اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کی طرف سے امت مسلمہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔اس ملاقات میں عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد بن ہلال بن ناصر المعولی نے بھی ایران اور عمان کے درمیان تعاون، خاص طور سے، سیکورٹی کے مسائل میں تعاون میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ میدانوں میں تعاون علاقائی اختلافات کے حل کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲