ابنا: شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی معاملات طے پا جانے سے متعلق میڈیا میں زیرگردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے جتنی بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ کن مرحلہ نہیں آیا، تاہم جونہی اس حوالے سے کوئی پپش رفت ہوگی اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409753
ایس یو سی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ کن مرحلہ نہیں آیا۔