15 اپریل 2013 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے بوسٹن بم دھماکوں کي مذمت کي ہے -

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمانپرست نے بوسٹن ميں سالانہ ميراتھن کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کي مذمت کي ہے –
انہوں نے ان دھماکوں ميں امريکي شہريوں کے ہلاک اور زخمي ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي نظر ميں ہر وہ اقدام قابل مذمت ہے جس ميں بے گناہ لوگوں کي جان خطرے ميں پڑے –
انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کو چاہئے کہ اپني اقوام کو امن و سلامتي فراہم کرنے کے لئے باہمي تعاون کے ذريعے دہشتگردي کو جڑ سے ختم کريں –
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تشدد اور دہشتگردي کي کوئي توجيہ پيش نہيں کي جاسکتي - انہوں نے بعض حکومتوں کي جانب سے اپنے مفادات کے  لئے دہشتگرد گروہوں کي حمايت کئے جانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندي اور دہشتگردي سے سب کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کسي کو بھي ، کسي بھي شکل ميں دہشتگردي کي حمايت نہيں کرني چاہئے چاہے مشرق وسطي ميں ہو ، امريکا ميں ہو يا دنيا کسي اور گوشے ميں انجام پائے -

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو سرگرميوں کي چھوٹ دينا، اور آزادي کے بہانے ان  کا نام  دہشتگرد گروہوں کي فہرست سے خارج کرنا ، سرانجام ناہماہنگي اور بے ثباتي پر منتج ہوتا ہے جس سے  سبھي متاثر ہوتے ہيں.

.......

/169