15 اپریل 2013 - 19:30
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان پر ایم ڈبلیو ایم کا رد عمل

پاکستان کا حصول ہی مسلمانوں نے اس وقت مذہب کے نام پر کیا تھا اور حصول پاکستان کا سلوگن ہی لا الہ اللہ محمد رسول اللہ تھا، آج الیکشن کمیشن کے بیان نے لوگوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے: ناصر شیرازی

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان ’’مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی‘‘ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا حصول ہی مسلمانوں نے اس وقت مذہب کے نام پر کیا تھا اور حصول پاکستان کا سلوگن ہی لا الہ اللہ محمد رسول اللہ تھا، آج الیکشن کمیشن کے بیان نے لوگوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے اور پاکستان کا آئین جب اس بات کی ہر مذہب کو اجازت دیتا ہے تو الیکشن کمیشن کو کسی صورت خلاف آئین اقدام کی اجازت نہیں، پاکستان میں نظام اسلام کے سوا کسی نظام کو ہرگز نہیں چلنے دینگے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباو اجداد نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اور ہم اس کی حفاظت بھی اسی طرح کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲