ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے بنین کے صدر یائی بونی سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا کو قوموں کی مشترکہ امنگوں اور اصول کی بنیاد پر ایک عادلانہ نظام کی ضرورت ہے، کہا کہ مختلف اقوام اور ممالک آپس میں مل کر اور مشترکہ تعاون کے ذریعے عالمی تعلقات میں اس اصول کو جاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بنین سمیت افریقی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور بنین کہ جن کے درمیان دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں، ایک ہی صف میں ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے ارکان کو چاہیے کہ وہ قریبی تعاون کے ذریعے عالمی تعلقات میں ناوابستہ تحریک کے کردار میں اضافہ کریں۔بنین کے صدر نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے بنین کے دورے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے افریقی ممالک میں ان کی موجودگی کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ایران براعظم افریقہ کو دوستانہ نظر سے دیکھتا ہے اور اس براعظم کے عوام کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر اعتماد ہے اور بنین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409432
اسلامی جمہوریہ ایران اور بنین کے سربراہوں نے دنیا میں امن و انصاف کے قیام اور عالمی تعلقات میں موجود ڈھانچے کی اصلاح کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔