ابنا: آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کو کچلنے کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے اپنے تازہ ترین اقدام میں اس ملک کے بادشاہ کی توہین کرنے والوں کے لیے پانچ سال قید کی سزا مقرر کی ہے۔اطلاعات کے مطابق بحرین کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ بحرینی حکومت نے بادشاہ کی توہین کرنے والوں کے لیے پانچ سال قید کی سزا مقرر کی ہے اس کے علاوہ نقد جرمانے کی سزا بھی رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں بحرین میں حکومت مخالف عوامی تحریک جاری ہے جس کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اس میں اسے سعودی عرب کی فوج کی مدد بھی حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409425
آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کو کچلنے کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے اپنے تازہ ترین اقدام میں اس ملک کے بادشاہ کی توہین کرنے والوں کے لیے پانچ سال قید کی سزا مقرر کی ہے۔