14 اپریل 2013 - 19:30
عراق کے 7 شہروں میں بم دھماکوں میں 22 افراد جاں بحق

عراق کے سات شہروں میں 11کا ربم دھماکوں میں کم سے کم 22 افراد جاں بحق جبکہ 165 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق قریبی قصبے طوز میں تین کار دھماکے ہوئے۔ واقعے میں 6افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ ناصریہ میں ہونے والے دو کار دھماکوں میں 14 افراد زخمی ہوئے۔کرکوک اور سامراء کو بھی کار بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جہاں 5 افراد جاں بحق ہو گئے اور درجنوں زخمی ہوگئے رائٹرز کے مطابق بغداد کے ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ بم دھماکوں سے متاثرہ علاقوں کو امدادی ٹیموں نے گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

.....

/169