13 اپریل 2013 - 19:30
عراقی فوج نے شام سرحدی علاقوں سے دسیوں دھشتگردوں کو گرفتار کیا

عراقی فوج نے شام کے ساتھ اپنے سرحدی علاقوں سے دسیوں دہشتگرد گرفتار کرلیۓ ہیں۔

ابنا: عراق میں شام کے ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق کی برّی فوج اور فضائیہ نے شام کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد کے قریبی علاقوں میں آج بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی فوجیوں نے بیابان میں بھاگ جانے والے دہشتگردوں کی نابودی کے لۓ ان کے موبائل کیمپوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔عراقی فوجیوں نے اس آپریشن میں ساٹھ سے زیادہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے ایسے ٹرک بھی پکڑ لیۓ ہیں جن کو شام بھیجا جانا تھا۔ اس آپریشن کے دوران الانبار اور موصل سے سینتالیس دہشتگرد گرفتار کیۓ گۓ ہیں جبکہ پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲