ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ رنجن متھئی نے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کی تیل کی ضروریات پوری کرنے والا بڑا ملک ہے اور ان کا ملک یورپ کی ناکام ایران مخالف پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری میں حالیہ کمی کا تعلق لاجیسٹک اور بینکنگ کی مشکلات سے تھا اس کے علاوہ اس کمی کی کوئي وجہ نہیں تھی ۔واضح رہے کہ ہندوستان ایشیا کے ان اہم ممالک میں سے ہے جو ایران سے توانائی درآمد کرتے ہیں اور اپنی توانائي کی ضروریات پوری کرنے کے لۓ اسلامی جمہوریہ ایران پر انحصار کرتے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران نے اقتصادی پابندیوں میں شدت کے باوجود رواں سال شروع ہونے کے بعد اپنی پٹرولیم مصنوعات کی برآمد بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409041
ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور یورپ کی یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری کاسلسلہ جاری رکھے گا۔