11 اپریل 2013 - 19:30
القاعدہ کا شام کو دھشتگردی کا مرکز بنانے کا منصوبہ: روس

روسی وزارت خارجہ نے شامی حکومت کے مخالفین القاعدہ دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط پر خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ نےشام کو مشرق وسطی میں دہشت گردوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

ابنا:  روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شامی حکومت کے مخالفین القاعدہ دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط پر خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ نےشام کو مشرق وسطی میں دہشت گردوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور روس کو شام میں القاعدہ کی سرگرمیوں پر شدید تشویش ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ شام کا بحران شام کے ہمسایہ مالک منجملہ لبنان میں بھی شروع ہوسکتا ہے اور اس طرح شام کے بحران کی لپیٹ  میں اس کے تمام ہمسایہ ممالک آسکتے ہیں ۔
 روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے النصرہ شامی حکومت کا مخالف سب سے بڑا مسلح گروہ ہے جس نے القاعدہ کی بیعت کا اعلان کردیا ہے اورجو ممالک النصرہ کو مدد دے رہے ہیں وہ درحقیقت القاعدہ کو مدد بہم پہنچا رہے ہیں بعض ذرائع کے مطابق القاعدہ امریکہ اور اسرائیلی کی اتحادی تنظیم ہے جو مسلم ممالک میں بد امنی پھیلانے میں امریکی منصوبوں پر عمل کررہی ہے اور امریکہ اس کو بہانہ بنا کر اسلامی ممالک پر ڈرون حملے کرتا رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲