11 اپریل 2013 - 19:30
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

ابنا: کوئٹہ کے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے علاقے میں دو نامعلوم افراد نے کانسٹیبل حبیب اللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔حبیب اللہ کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲