11 اپریل 2013 - 19:30
جوہری ایندھن کی پیداوار میں ایران خود کفیل

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے رے ایکٹروں کے ایندھن کی پیداوار میں ایران کی خودکفیل ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ابنا: مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فریدون عباسی نے گزشتہ روز ایران کے جنوبی شہر شیراز میں تہران کے تحقیقاتی رےایکٹر سمیت ملک کے تمام رےایکٹروں کے ایندھن کی پیداوار میں خودکفا ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رےایکٹر بنانے کے تمام آلات و وسائل ،ایران ہی میں موجود ہیں اور اس سلسلے میں کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں ایران کے جنوبی شہر شیراز میں جوہری رےایکٹر کی تعمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہلکے پانی کے 10میگاواٹی رےایکٹر کی تعمیر ہوگی جو ریڈیو دواؤں اور جوہری ایندھن کی پیداوار میں استعمال ہوگا۔
اس موقع پر فریدون عباسی نے کہا کہ ایران کے اسپتالوں میں طبی مسرع کے 40سسٹموں کا استعمال ہورہا ہے جنکی تعداد اگلے دس سالوں میں سو تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲