10 اپریل 2013 - 19:30
شمالی کوریا نے غیر ملکیوں کو ملک سے نکل جانے کا اعلان کر دیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر جنوبی کوریا میں مقیم غیرملکی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

ابنا: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر جنوبی کوریا میں مقیم غیرملکی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔اطلاعات کے مطابق یہ انتباہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف شمالی کوریا کے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس انتباہ میں جنوبی کوریا میں موجود سیاحوں سمیت تمام غیرملکی اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی جان کے تحفظ کے لیے اقدام کریں۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں چودہ لاکھ سے زیادہ غیرملکی مقیم ہیں۔دوسری جانب امریکہ نے شمالی کوریا کو مزید مشتعل کرنے کے لیے سمندر میں ایک مضبوط فوجی ریڈار سسٹم نصب کر دیا ہے۔ مبصرین امریکہ کے اس اقدام کو شمالی کوریا کے خلاف ایک اشتعال انگیز اقدام قرار دے رہے ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ ریڈار شمالی کوریا کی جانب فائر کیے جانے والے میزائلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲