ابنا: روس الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کی حکومت کے مخالفین سے کہا ہے کہ وہ شامی حکومت سےمذاکرات کرے اور اس کیلئے ایک ٹیم بھی تشکیل دے۔۔روسی وزیر خارجہ نے لندن میں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور روس شامی حکومت کے مخالفین کو مذاکرات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے پر زوردیں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ لندن میں گروپ 8 کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد جنیوا معاہدے کی بنیاد پر شام کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408145
روس نے شام کے بحران کو مزاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی۔