ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ارنا سے بات چیت میں دس اپریل سے قبل غیرملکی سفارت کاروں کو شمالی کوریا سے واپس چلے جانے کی اس ملک کی درخواست کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ اگر انہیں اپنے دفاتر اور ملازمین کی سکیورٹی درکار ہو تو وہ دس اپریل تک اسے آگاہ کر دیں۔ انہوں اس سوال کے جواب میں کہ کیا شمالی کوریا میں موجود ایرانی سفارت کار وہاں سے نکل گئے ہیں یا انہیں وہاں سے نکالنے کا پروگرام ہے، کہا کہ مسئلے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے موجودہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بہت سے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا نے غیرملکی سفارت کاروں کو دس اپریل تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
واضح رہے کہ اس سے قبل بہت سے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا نے غیرملکی سفارت کاروں کو دس اپریل تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲