ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شہر سمنان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے رواں سال کو سیاسی اور اقتصادی جہاد کا سال قرار دیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صدارتی انتخابات میں عوام کا کردار انتہائی اہم اور اصلی ہے۔
ایران کے گيارہویں صدارتی انتخابات تیرہ جون دو ہزار تیرہ کو پورے ایران میں منعقد ہوں گے۔
صدر مملکت نے اقتصادی جہاد کے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقتصاد میں ترقی ہونی چاہیئے اور باہر سے ملت ایران کے خلاف دباؤ اور سازشیں بھی اس لئے ہو رہی ہیں کہ اگر ملت ایران نے ترقی کرلی تو دشمن زور زبردستی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کا ایک بڑا سیٹلائٹ تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے آئندہ سال زمین کے مدار میں بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے دس سالہ پروگرام بنایا ہے تاکہ وہ انسان کو خلا میں بھیج سکے۔
.....
/169