ابنا: افغان صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حامد کرزئی نے گزشتہ رات امریکی صدر باراک اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کی خودسرانہ کارروائيوں میں عام شہریوں کی ہلاکت جاری رہنے سے دو طرفہ تعلقات اور اسی طرح کابل واشنگٹن سکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر منفی اثر پڑے گا۔ امریکی فوجیوں نے ہفتے کے روز صوبہ کنڑ کے ایک علاقے پر بمباری کر کے گيارہ بچوں اور پانچ خواتین کو ہلاک کر دیا۔ انہوں نے آئندہ سال افغانستان میں صدارتی انتخابات کےانعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کسی بھی دوسرے ملک اور گروہ کو انتخابات کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407964
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے خبردار کیا ہے کہ افغان شہریوں کا قتل عام جاری رہنے سے کابل واشنگٹن تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔