ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ قاف کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ ان کی جماعت ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتی ہے جو ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی جماعت برسراقتدار آئی تو وہ پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ ایس ایم ظفر نے کہا کہ ان کی جماعت خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور افغانستان میں قیام امن کی حمایت کرتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں گيارہ مئی کو عام انتخابات ہونے والے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے حوالے اپنے منشور کا اعلان کر رہی ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے بھی کل اپنے انتخابی منشور کا اعلان کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407960
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما ایس ایم ظفر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت کی ہے۔