9 اپریل 2013 - 19:30
شفاف انتخابات کیلئے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے: صدر زرداری

ایوان صدر میں پنجاب کے نگران وزیراعلی اور گورنر پنجاب نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صدر کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور شفاف انتخابات کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ابنا: صدر آصف علی زرداری نے گورنر اور نگران وزیراعلٰی پنجاب کو ہدایات دی ہیں کہ صوبے میں آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ گورنر پنجاب سید مخدوم احمد محمود اور نگران وزیراعلٰی نجم سیٹھی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور صوبے میں آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں صدر کو پنجاب میں امن و امان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ صدر نے گورنر اور نگران و زیراعلٰی پنجاب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲