9 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان بم دھماکے میں ۱۰ افراد جانبحق اور زخمی

افغانستان کے ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان نے اس صوبے میں بم دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں10 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

ابنا: محمد عمر زواک نے آج میڈیا کو بتایا کہ ہلمند کے ضلع مارجہ کے شورشورک علاقے سے گذرنے والی ایک گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ کیا گیا جسکے نتیجے میں 5 عام شہری جاں بحق اور 5دیگر زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔
افغانستان سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خوست کے قریب پولیس کی ایک گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب افغانستان میں نیٹو ہائی کمان نے اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس میں دو فوجی ہلاک ہوئے ۔ نیٹو نے اپنے بیان میں فنی خرابی کو ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ قرار دیا ہے جبکہ اس سے قبل طالبان نے اس ہیلی کاپٹر کو گرانے کا دعوی کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲