8 اپریل 2013 - 19:30
عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے دہشتگردوں کا استعمال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹلیجنس جناب حیدر مصلحی نے عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے تسلط پسندانہ نظام کی خفیہ ایجنسیوں کے کردار پر خبردار کیا ہے

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹلیجنس جناب حیدر مصلحی نے عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے تسلط پسندانہ  نظام کی خفیہ ایجنسیوں کے کردار پر خبردار کیا ہے ۔ انھوں نے دورۂ عراق سے واپسی پر اپنے ایک بیان میں بعض علاقائی ملکوں میں دہشتگرد گروہوں کو مستحکم اور ان کی بھرپور حمایت کرنے سے متعلق تسلط پسندانہ نظام کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں بیداری، اس بات کا باعث بنی ہے کہ دشمن اس بیداری کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر طرح کی سازش رچانے پر اتر آیا ہے اور اس کا ایک حربہ، عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے دہشتگردوں کا استعمال اور ان پر سرمایہ کاری کرناہے۔ جناب حیدر مصلحی نے اس سلسلے میں ناقابل انکار ثبوت و شواہد بھی موجود ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹلیجنس نے مزید کہا کہ عراق سے غاصب افواج کے انخلاء کے بعد اس ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں کچھہ بہتری کی امید کی جارہی ہے اور یہ کہ بعض اوقات عراق میں ہونے والے بم دھماکے، اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں دشمنوں کی ناکامی سے ہونے والی بوکہلاہٹ کا نتیجہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲