8 اپریل 2013 - 19:30
پاکستان کے آنے والے انتخابات میں خواتین کا بھرپور کردار ہو گا

مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اْمیدوار برائے حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہماری مائیں، بہنیں یہ ثابت کریں گی کہ ملت جعفریہ کی خواتین کردار زینبی ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی پی 151 کی یونین کونسل خواتین کوارڈینٹر کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نامزد اْمیدوار حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں حلقے کے تمام یونین کونسل سے خواتین ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خواتین ونگ خانم سکینہ مہدوی اور خانم ہما تقوی نے کہا کہ حلقہ 151 میں خواتین کے ووٹ کاسٹنگ کو موثر بنانے کیلئے تمام یونین کونسل کی ذمہ دار خواتین گھر گھر آگاہی مہم چلائیں گی اور خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور آگاہی کیلئے 21 اپریل کو شعبہ خواتین ایک بھرپور کونشن منعقد کرائیگی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اْمیدوار برائے حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہماری مائیں، بہنیں یہ ثابت کریں گی کہ ملت جعفریہ کی خواتین کردار زینبی ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور دشمن اسلام و دشمن پاکستان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر وقت کے یزید کو ایک بار پھر رسوا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کو احترام دیتا ہے، اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دیئے ہیں جو کسی دوسرے مذہب نے نہیں دیئے، ہمیں خواتین کو احترام دینا ہو گا، ان کی شو پیس نہیں بنانا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲