ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر "پچیراگام" کے "ماما خیل" علاقے میں آج غیرملکی افواج کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بناکر مار گرایا۔ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اس حملے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبۂ ننگرہار کےگورنر ہاؤس کے ترجمان حضرت حسین مشرقیوال نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ حضرت حسین مشرفیوال نے اس حملے میں ہلاک شدگان کی صحیح تعداد کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ۔
نیٹو نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
نیٹو نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲