ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق مشرف کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرف کو گزشتہ روز طالبان کی جانب سے دھمکیاں دینے کے پیش نظر انہوں نے عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ طالبان کی تازہ دھمکیوں کے بعد وکلا کے مشورے پر کیا گیا۔ مشرف کے وکلاء نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مشرف عدالت عظمیٰ میں پیش ہوں تو اس موقع پر ان کے مخالف وکلا بھی احتجاج کرسکتے ہیں جس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔اطلاعات کے مطابق طالبان کے سربراہ ملاعمر نے کہا ہے کہ طالبان کو معلوم ہے کہ مشرف کہاں ہیں اور ہماری ان کی تمام تر نقل وحرکت پر نظر ہے طالبان جب بھی چاہیں وہ مشرف کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے کل غداری کے الزام میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواستوں میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے ، پرویز مشرف یا ان کے وکیل کو بھی آج (منگل) کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407442
پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے سیکوریٹی خدشات کے پیش نظرعدالت میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔