ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر پیش ہوئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو حراست میں لینے کی استدعا پر وفاقی حکومت پرویز مشرف اور دیگر فریقین کو نوٹس جا ری کر دئے گئے ہیں۔اس موقع پر عدالت نے حکم جا ری کیا کہ وفاقی حکومت اور اس کے تمام عہدیدار عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور آئی جی کے ذریعے نوٹس کی تعمیل کرائی جائے۔سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے ۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ سننے کے لئے قائم بنچ میںچیف جسٹس پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی شامل تھےلیکن انھوں نے خود کواس بنچ سے الگ کر لیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407261
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ملک کے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے دائر درخواست پر وفاق اور پرویز مشرف کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔